جسٹن ٹروڈو کی جانب سے کینیڈین شہری کی بازیابی کے کامیاب آپریشن پر پاکستان کا شکریہ

قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔
Saturday, October 14, 2017
کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کینیڈین شہری جوشوا بوائیل کی افغان طالبان کی قید سے چھڑانے کے پاکستان کے کامیاب آپریشن پر پاکستانی فورسز اور دیگر دوت ممالک کا شکریہ ادا کیا ہے۔ جسٹن ٹروڈو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں اس بات سے بہت خوشی ہوئی ہے کہ پاکستانی فورسز اور دیگر دوست ممالک کی فورسز کے کامیاب آپریشن کے نتیجے میں افغان طالبان کی قید میں موجود پانچ سال پہلے اغوا کیئے گئے کینیڈین شہری جوشوا بوائیل اور ان کی بیوی اور تین بچوں کو رہا کرا لیا گیا ہے۔ انہوں نے دیگر یورپی اغوا شدہ افراد کی رہائی پر بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے رائی میں مدد دینے والی ایجنسیوں کا شکریہ ادا کیا۔