جعلی امیگریشن لاٹری ،کینیڈین حکومت نے خبردار کر دیا

قومی آواز ۔ ٹورانٹو ۔ کینیڈین حکومت نے خبردارکیا ہے کہ جعل ساز کینیڈا کی جعلی امیگریشن لاٹری اسکیم کا جھانسا دیکرپیسے لوٹ رہے ہیں،کینیڈین حکومت نے کسی قسم کی کوئی نئی امیگریشن اسکیم جا ری نہیں کی۔

پاکستانیوں ہوشیار، خبردار، کسی جھانسے میں نہ آنا، پیسے نہ گنوانا، جعل ساز دھوکا دے رہے ہیں، کینیڈا کی جعلی امیگریشن لاٹری اسکیم کا ڈھنڈورا پیٹ کر رقم اینٹھ رہے ہیں۔

صورت حال سامنے آنے پر کینیڈین حکومت نے بھی خبردار کیا ہےکہ کوئی نئی امیگریشن پالیسی جاری نہیں کی گئی،اس قسم کی لاٹری کے جھانسے میں نہ آئیںاور ہوشیار رہیں، صحیح اور درست رہنمائی کے لیے کینیڈین ویب سائٹ پر تفصیلات دیکھی جا سکتی ہیں۔