March 09, 2017 فرانس سے تعلق رکھنے والی ایئر بس مینو فیکچرز نے دنیا کی پہلی ڈرون کار پیش کی ہے جو ٹریفک کے شدید دباؤمیں دیوہیکل ڈرون کی مدد سے ہوا میں اُڑان بھر کر اس میں سوار شخص کو منزلِ مقصود تک پہنچا دیتی ہے۔ مکمل طور پر الیکٹرک اور مقناطیسی طاقت سے چلنے والی یہ دیدہ زیب ننھی کار جدید ترین ٹیکنالوجی سے مزین ہے اورماحول دوست ہے جو مستقبل قریب میں فضائی آلودگی کے خاتمے کا سبب بھی بن سکے گی۔
قومی آواز جنیوا
سوئزرلینڈ میں جنیوا موٹر شو کا آغاز ہو گیا ہے جس میں نامور طیارہ ساز کمپنی نے جدید ترین ٹیکنالوجی سے مزین دنیا کی پہلی ڈرون کار متعارف کروا دی ہے۔