جوڑے کا سامان چرانے والے چوروں کا موقع واردات کا دوبارہ وزٹ،چوری کا مال کچرا قرار دے دیا

قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔
Wednesday May 2
رچمنڈ اسٹریٹ پر ایک جوڑے کو دین دیہاڑے اس وقت لوٹ لیا گیا جب وہ اپنا سامان ایک لوڈنگ ڈاک میں چھوڑ کر گئے۔ٹورنٹو سے تعلق رکھنے والے میگن اور کلارن کا کہنا ہے کہ ان کے ہاں عنقریب بچے کی ولاد ت متوقع ہے اور انہوں نے اپنا اور بچے کا کچھ سامان ایک لوڈنگ ڈاک میں رکھا تھا مگر کچھ چور ان کا سامان وہاں سے چرا کر بھاگ گئے ۔اس واقعے کی رپورٹنگ کے لئے آنے والی سٹی نیو ز کی ٹیم نے جب علاقے کا دورہ کیا تو انہیں ویڈیو میں محفوظ چوروں کی گاڑی علاقے میں مٹر گشت کرتی ہوئی مل گئی جس پر انہوں نے گاڑی چلانے والے سے پوچھا کہ انہوں نے لوڈنگ ڈاک سے سامان کیوں چرایا تو اس کا کہنا تھا کہ وہ سامان نہیں بلکہ وہ تو کچرا تھا جو وہ اٹھا کر لے گئے اور ان کو کسی نے روکا بھی نہیں۔ میگن اور کلارن کا کہنا ہے کہ ان کا جو سامان چوری ہو ا اس کی مالیت تقریباً پانچ ہزار ڈالر کے قریب بنتی ہے۔ پولیس اس عجیب و غریب چوری کی تحقیقات کر رہی ہے۔


متعلقہ خبریں