جڑواں بچوں پر وین چڑھ دوڑی ، ایک ہلاک دوسرا زخمی اسپتال منتقل ،واقعے کی تفتیش کر رہے ہیں ،پولیس زرائع

قومی آواز ۔ ٹورانٹو ۔

March 13, 2017
ہفتے کی صبح شیفرڈ ایونیو ویسٹ میگلین ڈرائیو کو کراس کرتے ہوئے دو جڑواں بچوں پر تیز رفتار وین چڑھ دوڑی جس کی ذد میں آ کر دونوںبچے شدید زخمی ہو گئے جنہیں بعد ازاں اسپتال پہنچایا گیا مگر ایک بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ٹورنٹو پولیس کے مطابق اس حادثے میںملوث ڈرائیور جلد ہی پولیس کی تحویل میں ہو گا جس سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ پولیس کے مطابق دونوں بچوں کی عمریں آٹھ اور نو سال کے درمیان ہیں۔