جی ٹی اے اور اونٹاریو کے بیشتر علاقے سرمائی طوفان کی زد میں، معمولات زندگی معطل

 

قومی آواز ،
کینیڈین نیوز16،فروری، 2021،
محکمہ موسمیات کینیڈا کے اعلامیے کے مطابق جی ٹی اے اور اونٹاریو کے بیشتر علاقے سرمائی طوفان کی زد میں ہیں اور ان علاقوں میں موسم انتہائی سرد مرطوب رہے گا جبکہ بیشتر مقامات پر برفباری کا بھی امکان ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ادارے کے مطابق موسم کی اس خراب صورتحال کی وجہ سے شہریوں کے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں اور اسکول اور تجارتی اداروں میں چھٹی کرنی پڑی ہے۔ٹورنٹو میں اسکول بس سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق آئندہ چند دنوں تک موسم کی صورتحال میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں