جی ٹی اے میں پیٹرول کی قیمت میں ایک سینٹ فی لیٹر کا اضافہ ہونے کا امکان

قومی آواز ۔
05 اکتوبر ، 2017
ٹورنٹو۔
با خبر زرائع کے مطابق جی ٹی اے کے علاقوں میں جمہ 6اکتوبر 2017سے پیٹرول کی قیمت میں ایک سینٹ فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ اس بات کی خبر دیتے ہوئے زرائع نے بتایا کہ اس سے قبل پیٹرول کی قیمت میں یکم ستمبر کو پانچ سینٹ کا اضافہ کیا گیا تھا اور اس سے پیشتر ماہ میں بھی اضافے کا یہ عمل جاری رہا تھا ۔ تجزیہ کاروں نے اس اضافے کو بے مہل اور عوام پر بوجھ قرار دیا ہے مگر ابھی دیکھنا یہ ہے کہ یہ اطلاع واقعی درست ثابت ہوتی ہے یا اس میں کوئی کمی بیشی کا بھی امکان ہے۔


متعلقہ خبریں