حقانی طالبان نے شیر خوار بچی کو قتل کر دیا اور بیوی کو ریپ کیا ، طالبان کی قید سے رہائی پانے والے کینیڈین شہری جوشوا بوائیل کا کینیڈا پہنچنے پر بیان

قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔
Saturday, October 14, 2017

حقانی طالبان نے شیر خوار بچی کو قتل کر دیا اور بیوی کو ریپ کیا ، طالبان کی قید سے رہائی پانے والے کینیڈین شہری جوشوا بوائیل کا کینیڈا پہنچنے پر بیان

پاکستان کے قبائلی علاقے میں حقانی نیٹ ورک طالبان کے قبضے سے رہائی پانے والے کینیڈا کے شہری جوشوا بوائیل نے کینیڈا پہنچنے پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دوران قید حقانی نیٹ ورک کے طالبان نے ان کی ایک شیر خوار بچی کو قتل کر دیا جبکہ اس دوران ان کی بیوی کو بعض طالبان نے اپنی ہوس کا نشانہ بھی بنایا۔ وہ کینیڈا پہنچنے کے بعد ٹورنٹو ائیر پورٹ پر اخباری نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہ انہیں افغانستان میں ایک بیک پیک ٹرپ کے دوران اغوا کیا گیا تھا اور اغوا کنندگان حقانی نیٹ ورک کے طالبان تھے۔ اس موقع پر بوائیل نے اپنا ایک لکھا ہوا بیان بھی میڈیا کے سامنے پیش کیا جس میں انہوں نے قید کے دوران اپنے مختصر حالات بیان کئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ قید کے دوران طالبان ان سے اپنے زیر قبضہ گاﺅں میں چھوٹے موٹے کام لیتے تھے ۔ واضح رہے کہ جوشوا کی رہائی کاکامیاب آپریشن امریکی خفیہ ادارے کی اطلاع پر پاکستانی ایجنسی نے انجام دیا تھا۔