حکومت اونٹاریو بھر میں رات کا کرفیو لگانے پر غور کر رہی ہے، پریمر فورڈ

قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز،6،جنوری، 2021،
پریمر ڈگ فورڈ نے کہا ہے کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے اثرات کو قابو کرنے کے لئے حکومت پورے صوبے میں رات کا کرفیو نافذ کرنے پر غور کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ کیوبک اور دیگر علاقوں میں کورونا ایک سنجیدہ شکل اختیار کر رہا ہے اور کیسز کی تعدا د میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جسے کنٹرول کرنا بے حد ضروری ہے اور ہو سکتا ہے کہ حکومت اپنے فائنل فیصلے میں صوبے بھر میں رات کا کرفیو نافذ کر دے۔


متعلقہ خبریں