حکومت نے مزید دو صوبوں میں سینیٹ نشستوں پر اپوزیشن کو پیشکش کر دی

قومی آواز :
قومی نیوز، 2مارچ ، 2021،
اسلام آباد سے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق حکومت نے پنجا ب کی طرح دوسرے صوبوں میں اپوزیشن کو سینیٹ الیکشن میں مفاہمت کی پیشکش کی ہے۔ اس سلسلے میں سینیٹر تاج آفریدی نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات بھی کی ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ اس پیشکش کے جواب میں سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے مشاورت کے بعد جواب دینے کا کہا ہے۔اس ملاقات کے موقع پر مسلم لیگ کے شاہد خاقان عباسی اور پیپلز پارٹی کے راجا پرویز اشرف بھی موجود تھے۔


متعلقہ خبریں