حکومت کا مدرسے کے بچوں کو پی ڈی ایم ریلی میں جانے سے روکنے کا فیصلہ

 

قومی آواز :اسلام آباد،
کینیڈین نیوز،14،جنوری، 2021،
سرکاری ترجمان کے مطابق حکومت نے مدرسے کے بچوں کو پی ڈی ایم کے جلسے جلوسوں میں شرکت سے روکنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو ٹاسک سونپ دیا ہے۔شیخ رشید جلد ہی علماءکرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کریں گے اور انہیں سرکاری پالیسی پر اعتماد میں لیں گے۔وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مذہب کی آڑ میں سیاست کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔


متعلقہ خبریں