خاتون کے قتل کے جائے وقوعہ کو مسمار کر دیا جائے ، اوشاوا کے شہریوںکا مطالبہ

قومی آواز ۔ ٹورنٹو
Sunday, April 01, 2018

اوشاوا کے شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مکان کو مسمار کر دے جس میں کچھ عرصہ قبل ایک مقتولہ خاتون کے اعضاءپائے گئے تھے ۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ اس مکان سے چونکہ ایک بھیانک قتل کی واردات جڑی ہے اور ہر دیکھنے والے کو بار بار اٹھارہ سالہ ہیچ کی یاد دلاتی ہے جسے اس مکان میں قتل کر دیا گیا تھا اور اس کے اعضاءقریبی دریا سے ملے تھے ۔ اس واقعے کی یاد منانے والے درجنوں لوگوں نے مکان کے سامنے مظاہرہ کیا اور حکومت سے اپیل کی کہ وہ اس مکان کو ڈھا دے۔ اوشاوا کے مئیر جان ہنری کا کہنا ہے کہ حکومت اس طرح کا کوئی بھی اقدام اس وقت تک نہیں کر سکتی جب تک کہ یہ مکان اچھی حالت میں ہے البتہ اگر مالک مکان یا کوئی اور جو یہ مکان خرید لے تو پھر ممکن ہے کہ اسے ڈھا دیا جائے یا کسی اور مقصد کے لئے استعمال کر لیا جائے۔ واضح رہے کہ مذکورہ مکان کو کرائے پر دینے کے لئے اس پر کرائے کے لئے خالی ہے کا بورڈ آویزاں ہے اور لوگ مکان دیکھنے آ رہے ہیں۔
۔


متعلقہ خبریں