دبئی میں حد نگاہ صفر ، اٹھائیس گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، ایک خاتون زخمی

قومی آواز :
عالمی نیوز،8اپریل ، 2021
متحدہ عرب امارا ت میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہو گئی جس کے بعد دبئی کی مشہور شاہراہ امارات پر اٹھائیس گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ایک خاتون کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔محکمہ پولیس کے ڈائریکٹر سیف مظہر کا کہنا ہے کہ پہلے دو گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں مگر پیچھے سے آنے والی گاڑیاں بھی رکنے میں کامیاب نہ ہو سکیں اور یکے بعد دیگرے اٹھائیس گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جن کو سڑک سے ہٹانے میں کئی گھنٹے لگ گئے ۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صبح کے اوقات میںروڈ پرآنے سے گریز کریں


متعلقہ خبریں