دنداس اسٹریٹ پر چھبیس سالہ شخص کے راہگیروں پر حملے ، متعدد زخمی ، پولیس نے گرفتار کر لیا

 

قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز 19،اکتوبر، 2020،
ٹورنٹو پولیس کے مطابق اتوار کی صبح دنداس اینڈ یونگی اسٹریٹ پر ایک شخص نے اچانک راہگیروں پر ہلہ بول دیا اور کئی راہگیروں کو زد وکوب کیا۔ مذکورہ شخص نے ایک خاتون کو پکڑ کر سڑک پر پھینک دیا اور اسے بچانے آنے والے لوگوں پر بھی حملہ کیا۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر چھبیس سالہ شخص کو حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا جہاں اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔اس حملے میں متعدد لوگوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں ۔ خوش قسمتی سے کوئی شخص زیادہ زخمی نہیں ہوا۔


متعلقہ خبریں