دنیا بھر کی طرح کینیڈا میں بھی عاشورہ عقیدت و احترام سے منایا گیا،مختلف شہروں میں جلوس برآمد

 

قومی آواز :ونی پگ،
کینیڈین نیوز،31، اگست، 2020،
دنیا بھر کی طرح کینیڈا میں بھی عاشورہ محرم عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ مختلف شہروں میں مجالس و محافل کا انعقاد کیا گیا اور جلوس نکالے گئے۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔مختلف تنظیموں اور افراد کی جانب سے جلوسو ں اور مجالس میں تبرک ،لنگر اور شیرنی بھی تقسیم کی گئی۔امام عالی مقام کی خدمت میں سلام اور پرسہ پیش کرنے کے لئے زاکرین نے واقعات کربلا بیان کئے اور کربلا کے پیغام سے لوگوں کو آگاہ کیا۔


متعلقہ خبریں