دنیا پر کورونا کے حملے ، چھیالیس ہزار ہلاکتیں، نو لاکھ افراد متاثر،اٹلی ، اسپین ،امریکہ میں سراسیمگی

قومی آواز :نیو یارک،
کینیڈین نیوز2اپریل ، 2020،
دنیا کے مختلف علاقوں اور خطوں میں کورونا وائرس کی تبا ہ کاریاں جاری ہیں اور تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اس موذی مرض سے اب تک چھیالیس ہزار افراد ہلاک ہو چکے جبکہ نو لاکھ افراد اس سے متاثر ہیں۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ اٹلی اور اسپین میں روزانہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد سیکڑوں میں ہے جبکہ امریکہ میں صورتحال سنگین ہو رہی ہے اور وہاں اب تک چار ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں