دوران تربیت حادثاتی طور پر گولی لگنے سے کینیڈین آرمی کا سپاہی ہلاک، فوجی اعلامیہ

قومی آواز :البرٹا،
کینیڈین نیوز 2،نومبر، 2020،
برٹش کولمبیا کے علاقے میں دوران تربیت پرنسس پڑریشیا کینیڈین لائٹ انفنٹری رجمنٹ کا ایک سپاہی حادثاتی طور پر گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا۔سپاہی کو شدید زخمی حالت میں ہیلی کاپٹر سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا ۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ملٹری کے اعلیٰ حکام نے اس واقعے پر اپنے دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے آنجہانی کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ فوجی حکام اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں