دوشیزہ بن کر 11 افراد کو لوٹ لیا

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک )پیپلز ڈیلی چائنہ اور شنگھائی اسٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ دھوکے باز شخص طویل عرصے تک اتنی خوبصورتی سے لڑکی بننے کا ڈرامہ کرتا رہا کہ اسے اپنی خوابوں کی پری سمجھنے والے مردوں کو یہ معلوم ہی نہ ہوسکا کہ دراصل وہ لڑکی نہیں بلکہ ان ہی کی طرح مرد ہے۔اسے بے وقوفی کی انتہا کہا جائے یا پھر اس دھوکے باز کی تیزی کہ اس نوسرباز نے تو خود کو حاملہ کہہ کر وانگ نامی ایک شخص سے شادی بھی رچالی تھی، تاہم 3 روز بعد اسے معلوم ہوا کہ جس حسینہ پر رحم کھا کر اس نے شادی کی ہے وہ دراصل مرد تھا۔یہ دھوکے باز شخص بڑی رقم بٹورنے کے لیے ان افراد کو بے وقوف بناتا رہا۔وانگ کی اس فراڈ شخص سے انٹرنیٹ پر دوستی ہوئی تھی، گزشتہ برس اکتوبر میں اس کی نام نہاد گرل فرینڈ نے وانگ کو حاملہ ہونے کا بتایا تھا۔وانگ نے اہل خانہ کو راضی کیا ، بعد ازاں دونوں کی باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ شادی کی تقریب منقعد کی گئی، شادی کی تقریب تو بغیر کسی مشکل کے مکمل ہوگئی تاہم تین دن بعد دلہن تمام تحفے تحائف اور دیگر قیمتی اشیائ چرا کر فرار ہوگئی۔اعترافی بیان میں میاﺅ سانگ تاو¿ نے کہا کہ وہ ایک سال میں 11 افراد کو بے وقوف بنا کر لوٹ چکا ہے ۔اعترافی بیان میں میاﺅ سانگ تاو¿ نے کہا کہ وہ ایک سال میں 11 افراد کو بے وقوف بنا کر لوٹ چکا ہے ۔متاثرہ شخص نے شرم کے مارے کسی کو نہیں بتایا کہ شادی کے صرف تین دن بعد اس کی دلہن بھاگ گئی۔گھر والے یہ سمجھتے رہے کہ شائد دونوں کا جھگڑا ہوا ہے اس لیے نئی نویلی دلہن گھر چھوڑ کر چلی گئی لہٰذا انہوں نے پولیس کو اطلاع نہیں دی۔یہ تمام صورتحال اس وقت واضح ہوئی جب معاملہ پولیس تک پہنچا اور انہوں نے بتایا کہ جسے آپ اپنی دلہن سمجھ رہے تھے وہ ایک مرد ہے جو لڑکی کا روپ دھار کر لوگوں کو دھوکا دیتا ہے۔بڑی کوششوں کے بعد پولیس اس نوسر باز کو پکڑنے میں کامیاب ہوئی، اس کے گھر سے دوران تلاشی اسکرٹس، وگز، زنانہ سینڈلز، میک اپ کا سامان اور دیگر اشیائ برآمد ہوئیں۔حسینہ بننے والے اس دھوکے باز کا نام میاﺅ سانگ تاو¿ بتایا گیا ہے۔اعترافی بیان میں میاﺅ سانگ تاو¿ نے کہا کہ وہ ایک سال میں 11 افراد کو بے وقوف بنا کر لوٹ چکا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ان میں سے صرف ایک متاثرہ شخص نے اس کے خلاف رپورٹ درج کروائی۔