, October 18, 2017 جسٹن ٹروڈو نے دو روز قبل ٹوئٹر پر دیوالی کی ایک تقریب میں شرکت کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہندوؤں کو ’دیوالی مبارک‘ لکھا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر موجود ہندوؤں کی ایک بڑی تعداد نے جسٹن ٹروڈو کی ’مبارکباد‘ پر خوشی کے بجائے ناراضی کا اظہار کیا۔ جسٹن ٹروڈو کو نہ صرف ‘دیوالی مبارک’ کہنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا بلکہ شیروانی پہن کر دیوالی کی تقریب میں شرکت پر بھی کچھ لوگ ناراض نظر آئے۔ تاہم کچھ لوگ ایسے بھی تھے جنہوں نے جسٹن ٹروڈو کو انسانیت کی بہترین مثال قرار دیا۔
قومی آواز۔ ٹورنٹو:
کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کو ہندوؤں کو مذہبی تہوار پر ’دیوالی مبارک‘ کہنے کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔
ہندوؤں کا کہنا تھا کہ ’مبارکباد‘ کا لفظ مسلمان استعمال کرتے ہیں جب کہ ہندو ’شُب دیوالی‘ کہتے ہیں۔