دیکھنا ہے سینیٹ کی خرید و فروخت میں عمران خان حصہ دار تو نہیں، خواجہ آصف

قومی آواز ۔ سیالکوٹ
Sunday, April 01, 2018

وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اس بات کو بھی دیکھنا چاہیے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے دوران ہونے والی خرید و فروخت میں عمران خان حصہ دار تو نہیں۔

جیو نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے درمیان اتحاد سے عمران خان کا مالی فائدہ اٹھانا حیرانی کی بات نہیں ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا تھا کہ چئیرمین سینیٹ ممبران کی خرید و فروخت سے بنے اور پی ٹی آئی ممبران کی پریس کانفرنس سے وزیراعظم کی بات کی تصدیق ہوگئی ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ارکان بکے ہیں اور انہوں نے پیسے بھی وصول کیے تاہم اب یہ دیکھنا ہے کہ اس خریدو فروخت میں عمران خان حصہ دار تو نہیں ہیں۔