دی بینک آف کینیڈا کی جانب سے انٹیریسٹ ایک فیصد پر برقرار رہنے کی وجہ ہاﺅسنگ ڈیٹ ہے ، گورنر بینک آف کینیڈا

قومی آواز ۔ ٹورنٹو
27 اکتوبر ، 2017

گورنر بینک آف کینیڈا اسٹیفن پولاز نے کہا ہے کہ بینک کی جانب سے جو شرح سود ایک فیصد پر منجمد کی گئی ہے اس کی وجہ کینیڈینز کا ہاﺅس ہولڈ ڈیٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاں معیشت بہتر ہو ئی ہے وہیں قرضداروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال تو شرح کو موجودہ سطح پر روک لیا گیا ہے تاہم مستقبل کے بارے میں کچھ کہا نہیں جا سکتا کہ کیا صورتحال جنم لے کیونکہ امریکہ کے ساتھ نافٹا معاہدہ اب بھی ایک مسئلہ بنا ہوا ہے اور اگر یہ معاہدہ ٹوٹا تو اس سے ایک نیا بحران پیدا ہو جائے گا تاہم ابھی صورتحال قابو میں ہے ۔