رمضان میں بڑے مذہبی اجتماعات اور تراویح کا اہتمام نہیں کیا جائے گا ، مذہبی رہنماﺅں کا اعلان

قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز، 21اپریل ، 2020،
رمضان المبارک کے آغاز کے موقع پر اسلامک سوسائٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اس مرتبہ کورونا وائرس کی وجہ سے مساجد و دیگر مقامات پر بڑے مذہبی اجتماعات اور عبادات کا سلسلہ ملتوی کر دیاگیا ہے ۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔دیگر تنظیموں اور علماءکی جانب سے بھی اس اعلان کی تائید کی گئی ہے اور مسلمانوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے اپنے روزے پورے کریں۔


متعلقہ خبریں