رواں سال خطبہءحج اردو زبان میں بھی نشر کیا جائے گا، سعودی حکومت کا اعلان

قومی آواز :مڈل ایسٹ،
کینیڈین نیوز25، جولائی، 2020،
سعودی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اس سال خطبہءحج اردو زبان میں بھی ترجمہ کر کے نشر کیا جائے گا۔ اس سے قبل بھی سعودی حکومت دس زبانوں میں خطبہءحج نشر کرتی رہی ہے لیکن اس میں اردو شامل نہیں تھی ۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔
صدر امور حرمین شریفین شیخ عبد الرحمٰن نے بتایا کہ اس سال خطبہ حج کا ترجمہ اردو، انگلش، فارسی، بنگالی ، ترکش اور دیگر زبانوں میں نشر کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں