روس فروری کے آغاز تک یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے، جو بائیڈن کا انتباہ

قومی آواز
عالمی نیو ز ، 29جنوری ،2022
امریکی صدر جو بائیڈن نے دنیا بھر کے ممالک کو انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ روس فروری کے آغاز میں یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ انہوں نے اس بات کا انکشاف یوکرین کے صدر سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ گزشتہ کئی مہینوں سے یوکرین میں روسی جارحیت کے خلاف دنیا کو آگاہ کرتا رہا ہے۔ دوسری جانب روسی حکام کا کہنا ہے کہ روس یوکرین سے کسی بھی وقت مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہے۔ روس نے یوکرین کے خلاف کسی بھی جارحانہ کاروائی کو خارج از امکان قرار دیا۔


متعلقہ خبریں