روس کا مزید 50 سے زائد برطانوی سفارتی عملے کو ملک بدر کرنے کا حکم

قومی آواز ۔ ماسکو
Sunday, April 01, 2018
روس نے برطانیہ کے مزید 50 سے زائد سفارتی اور ٹیکنیکل اسٹاف کو ملک بدر کرنے کا حکم دے دیا۔

ترجمان روسی وزارت خارجہ کے مطابق روس نے برطانوی سفارتی عملے کے 50 افراد کم کرنے کے لیے برطانیہ کو ایک ماہ کا وقت دیا ہے۔

روسی روسی ایجنٹ پر کیمیائی حملے کے بعد برطانیہ اور روس کے تعلقات میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے، برطانیہ کی جانب سے روسی سفیر کو ملک بدر کیے جانے کے جوابی اقدام میں روس سے 23 برطانوی سفارت کاروں کو پہلے ہی بیدخل کیا جا چکا ہے۔

برطانیہ میں سابق روسی ایجنٹ پر گیس حملے کے معاملے پر برطانیہ پہلے ہی روس کے 23 سفارتکاروں کو ملک سے نکال چکا ہے جبکہ برطانیہ سے اظہار یکجہتی کے لیے امریکا، یورپی ممالک اور نیٹو بھی 150 سے زائد روسی سفارتکاروں کو بےدخل کرچکے ہیں۔

سالسبری میں 4 مارچ کو سابق روسی ایجنٹ اور اس کی بیٹی پر کیمیائی گیس کا حملہ ہوا تھا جس کے بعد برطانیہ نے حملے کا الزام روس پر لگایا تھا۔


متعلقہ خبریں