سائبر اسکام اب ایک قدم اور آگے گھبرا کرآپ نے کسی کوکوئی رقم نہیں دینی۔

تیرہ 13 اگست بروز پیر 2018
قومی آواز- ٹورنٹو

سائبر کرائم کرنے والوں نے اب ایک قدم اور آگے بڑھ کر لوگوں کی نجی زندگی سے کھیلنا شروع کر دیا ہے. اور بعض ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن میں ہیکرز نے لوگوں کی ای میلز پر دھمکی آمیز پیغامات بھیج کر انہیں بلیک میل کر کے رقم لوٹنا شروع کر دیا ہے۔ جدید کرمنلز کا طریقہ واردات یہ ہے کہ وہ کسی بھی شخص کو بذریعہ ای میل پیغام بھیجتے ہیں کہ انہوں نے مذکورہ شخص کی کوئی بھی ڈیوائس ہیک کر کے انہیں کوئی غیر قانونی یا غیر اخلاقی سائٹ دیکھتے ہوئے ریکارڈ کر لیا ہے اور اگر انہوں نے طلب کردہ رقم ادا نہیں کی تو وہ انہیں حلقہ احباب میں بدنام کر دیں گے۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں اس قسم کی دھمکی آمیز ای میلز بہت سے لوگوں کو موصول ہو چکی ہیں اور بہت سے لوگوں نے ڈر کر ایسے کرمنلز کو رقم بھی ادا کر دی ہے ۔
کیونکہ کرمنلز آپکو آپکے یوزر آئی ڈی اور پاسورڈ بھی بالکل درست بتاتے ہیں جس سے آپ انکے جھانسے میں آجاتے ہیں مگر یاد رکھئیے کہ یہ صرف اور صرف فراڈ ہے آپ نے انکو کوئی رقم نہیں دینی. ہیکرز سے بچنے کے لئے لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اکاؤنٹ کو مزید محفوظ اور نجی بنانے کے لئے لاک پاس ورڈ اور اکاؤنٹ محفوظ بنانے والے پروگرامز کا استعمال کریں تاکہ کوئی بھی شخص آپ کے اکاؤنٹ میں داخل نہ ہو سکے اور آپ کسی بھی طرح کی غیر قانونی سرگرمی سے محفوظ رہ سکیں۔


متعلقہ خبریں