سابق وفاقی وزیر جیسن کینی البرٹا کی یونائیٹڈ کنزرویٹیو پارٹی کی لیڈر شپ جیتنے میں کامیاب ، جیت کا زبردست جشن منایا

Monday, October 30, 2017
قومی آواز ۔ ٹورنٹو

سابق وفاقی وزیر جیسن کینی البرٹا میں ہونے والے ایک ضمنی الیکشن میں زبردست اکثریت کے ساتھ کامیاب ہو گئے جس کے بعد ان کے حامیوں نے زبردست جشن منایا جس میں کینی نے بھی شرکت کی اور خوب ہلا گلا کیا۔ جیسن کینی نے سابق ہارپر حکومت کے دوران کئی کلیدی سرکاری عہدوں پر کام کیا اور زبردست نام کمایا۔ انہوں نے اس الیکشن میں اکسٹھ فیصد سے زائد ووٹ لے کر اپنے تمام مخالفین کو بد ترین شکست سے دوچار کیا۔ کینی نے ہے فتح برائن جین اور ڈو شوئیزر جیسے امیدواروں کے مقابلے میں حاصل کی ہے جسے تجزیہ کار بہت بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔ جیسن کینی نے البرٹا میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ محنت کریں او ر ایک ایک ووٹ کے لئے جد و جہد کریں تو اگلی حکومت کنزرویٹیو پارٹی کی ہی بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ این ڈی پی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں اور راشیل نوٹلی کی حکومت نے عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ لاد دیا ہے اور لوگوں کی نوکریاں خطرے میں ہیںجس سے نجات کے لئے کنزرویٹیو حکومت ہی عوام کا بہترین انتخاب ہو گا۔