سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر انتقال کر گئے

قومی آواز

لاہور: 06 ستمبر ، 2019 کھیل

سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر 63 سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے۔

عبدالقادر کے داماد کرکٹر عمر اکمل کے بھائی کامران اکمل نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ سابق کرکٹر عبدالقادر کو دل کا دورہ پڑا جو کہ جان لیوا ثابت ہوا۔

عبد القادر 15 ستمبر 1955 کو لاہور میں پیدا ہوئے اور 67 ٹیسٹ اور 104 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور بالترتیب 236 اور 132 وکٹیں حاصل کیں۔

عبدالقادر وزیراعظم عمران خان کے بے تکلف دوستوں میں سے ایک تھے اور دور جدید میں اس فن کو زندہ کرنے میں ان کی بولنگ نے اہم کردار ادا کیا۔

عبدالقادر قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر بھی رہے اور لاہور میں کرکٹ اکیڈمی چلاتے تھے، سابق کرکٹر کے انتقال سے کرکٹ کے حلقوں میں فضا سوگوار ہوگئی۔


متعلقہ خبریں