ساحل پر سیلفی لینے کی کوشش میں ڈھائی سالہ بچہ ماں کی گود سے سمندر میں گر کر ہلاک

قومی آواز :کیرالہ،
کینیڈین نیوز15،ستمبر، 2020،
بھارتی ریاست کیرالہ کے ساحلی علاقے الاپوزا کے ساحل پر انیتا مولی نامی خاتون سمندر میں سیلفی بنانے کی کوشش میں اپنے ایک بچے سے محروم ہو گئیں۔ سیلفی لینے کے دوران خاتون اپنے تین بچوں کے ساتھ ایک تیز لہر میں بہہ گئیں جنہیں لوگوں نے بمشکل بچایا ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ تاہم ان کی گود میں موجود ڈھائی سالہ بچہ سمندری لہروں کی نظر ہو گیا ۔ ریسکیو اداروں کے غوطہ خوروں کا کہنا ہے کہ بچے کے زندہ ملنے کی کوئی امید نہیں ہے تاہم اس معاملے میں بچے کو تلاش کرنے کے لئے پوری کوشش کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں