سانحہ اے پی ایس کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، وزیراعظم کو سپریم کورٹ کا حکم

قومی آواز
قومی نیو ز، 11نومبر،2021
پاکستان سپریم کورٹ کے حکم پر وزیراعظم عمران خان عدالت میں پیش ہوئے جہاں معزز جج صاحبان نے ان سے سوالات کیے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ عدالت نے عمران خان سے پوچھا کہ انہوں نے اے پی ایس کے ذمہ داروں کے خلاف کیا کارروائی کی اور اب تک کیا اقدامات کیے ہیں جس کے جواب میں عمران خان نے بتایا کہ نیشنل ایکشن پلان بنایا گیا اور ایک کمیٹی بنا کر چھان بین کی جا رہی ہیں۔ سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کو ہدایت کی کے ایک ماہ کے اندر اس واقعے کے ذمہ داروں کا تعین کر کے گرفتار کیا جائے اور رپورٹ پریم کورٹ کے روبرو وزیراعظم کے دستخطوں کے ساتھ پیش کیا ہے۔


متعلقہ خبریں