سب وے ٹرین میں خاتو ن زیادتی کا شکار، پولیس کو ملزم کی تلاش

قومی آواز ۔ ٹورنٹو
Sunday, October 22, 2017
ٹورنٹو پولیس کے مطابق ویسٹ باﺅنڈ سب وے ٹرین میں سفر کرنے وال ایک خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے اور خاتون کی شکایت پر پولیس سرگرمی سے ملزم کی تلاش کر رہی ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون سب وے ٹرین میں جا رہی تھیں کہ دوران سفر ایک شخص ان کے برابر والی سیٹ پر آ بیٹھا اور ایک جگہ جب ارد گرد کوئی نہ تھا ان کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ملزم نے اگلے اسٹیشن پر خاتون کے ٹرین سے اترنے کے بعد ایک مرتبہ پھر ان کو زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ اس افسوسناک واقعے کی شکایت ملنے پر پولیس نے کیمروں سے حاصل کردہ فوٹیج کی مدد سے ملزم کا امیج حاصل کر لیا ہے اور شہریوں سے اپیل کی ہے وہ ملزم کی گرفتاری میں مدد دینے کے لئے کوئی بھی اہم اطلاع فوری طور پر پولیس کو فراہم کریں۔