سخت ذہنی دباﺅ کے باوجود قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ نیو زی لینڈ جاری رہے گا، پی سی بی

قومی آواز :لاہور،
کینیڈین نیوز، 4،دسمبر، 2020،
پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے کہا ہے کہ ٹیم او ر آفیشلز کے شدید ذہنی دباﺅ کے با وجود دورہ نیو زی لینڈ کو جاری رکھا جائے گا۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ واضح رہے کہ اس دورے کی شروعات سے لے کر اب تک دس کھلاڑیوں میں کورونا پازیٹیو آ چکا ہے اور یہ سب کھلاڑی اس وقت قرنطینہ میں ہیں جبکہ ٹیم کو پریکٹس کی اجازت بھی نہیں ہے ۔بورڈ حکام کے مطابق کھلاڑی دورہ جاری رکھنے کا عزم رکھتے ہیں۔


متعلقہ خبریں