سری لنکن حکومت نے ملک بھر میں برقعے پر پابندی اور مدرسے بند کرنے کا اعلان کر دیا

قومی آواز :
عالمی نیوز،14مارچ ، 2021،
سری لنکا کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ خواتین کے برقعہ پہننے اور مدرسوں پر پابندی عائد کر رہی ہے۔سری لنکا کے وزیر برائے عوامی تحفظ سارتھ ویرا سیکیرا نے بتایا کہ برقعہ پہننا شدت پسندی کے زمرے میں آتا ہے جس سے قومی سلامتی کو خطرہ ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ انہوں نے ملک بھر میں ایک ہزار سے زائد مدرسے بھی بند کرنے کا اعلان کیااور کہا کہ کسی کو بھی اپنی مرضی سے اسکول یا مدرسہ کھولنے او ر اپنی مرضی کا نصاب پڑھانے کی اجازت نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں