سعودی عرب سے تعلقات بحال کرنے کے لئے ہم ہر وقت تیار ہیں، ایران کا اعلان

قومی آواز
عالمی نیو ز ، 7جنوری ،2022
ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر نے اعلان کیا ہے کہ ایران سعودی عرب سے تعلقات کی بحالی کے لیے ہر وقت تیار ہے۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات مثبت رخ اختیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی کامیابی کا انحصار اس بات پر ہے کہ سعودی عرب ان مذاکرات میں کتنی سنجیدگی کا مظاہرہ کرتا ہے۔ انھوں نے سعودی عرب سے مطالبہ کیا کہ وہ خطے کے دوسرے ممالک کے معاملات میں مداخلت کرنا بند کر دے۔


متعلقہ خبریں