سعودی عرب کا دنیائے کرکٹ میں داخلے کے لئے اپنی قومی کرکٹ ٹیم بنانے کا اعلان

 

قومی آواز :
اسپورٹس نیوز،1اپریل ، 2021
سعودی عرب ملک میں کرکٹ کے فروغ کے لئے جلد ہی اپنی قومی کرکٹ ٹیم بنائے گا۔ اس بات کا اعلان سعودی کرکٹ فیڈریشن کے چئیر مین شہزادہ مشال السعود نے اپنے ایک بیان میں کیا۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے پلان 2030میں ملک میں نوجوانوں کی صحتمند سرگرمیوں میں کرکٹ بھی شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ملک میں اسی لاکھ کے قریب لوگ موجود ہیں جو کرکٹ کھیلنے والے ممالک سے آئے ہیں۔ فی الحال سعودی کرکٹ ٹیم آئی سی سی کی رینکنگ میں اٹھائیسویں نمبر پر ہے۔


متعلقہ خبریں