سعودی وزیر دفاع اتوار کو پاکستان کا اہم دورہ کریں گے

قومی آواز اسلام آباد: سعودی وزیر دفاع محمد بن سلمان السعود اتوار کو پاکستان کا دورہ کرکے اہم سول و عسکری رہنماﺅں سے ملاقاتیں کریں گے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق سعودی وزیر دفاع اپنے دورے میں مختلف رہنماوں سے ملاقاتوں کے دوران دو طرفہ دفاعی تعلق ،دہشت گردی کے خلاف جنگ ،سعودی اتحاد اور مشرق وسطح کی صورتحال سمیت اہم معاملات پر بات چیت کریں گے ۔ملاقاتوں میں سعودی عرب اور ایران کی صورتحال پر بھی بات چیت کی جائے گئی ۔واضح رہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان حالیہ کشید گی کے تناظر میں سعودی وزیر خارجہ کا دورے کے فوری بعد سعودی وزیر دفاع کا دورہ بہت اہمیت کا حامل ہے ۔


متعلقہ خبریں