سلطنت عمان نے اسرائیل کو تسلیم کرنے پر آمادگی ظاہر کردی

اتوار28 اکتوبر 2018
قومی آواز:ماناما
اسرائیل کے ساتھ دیگر ریاستوں کی طرح پیش آیا جائے: وزیرخارجہ عمان_ فائل فوٹو
خلیجی ریاست سلطنت عمان نے اسرائیلی ریاست کو تسلیم کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے جمعہ کے روز سلطان قابوس سے عمان میں ملاقات کی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بحرین میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی بن عبداللہ نے کہا کہ عمان اسرائیل اور فلسطین کو اکٹھا کرنے کی پیشکش کررہا ہے لیکن یہ کسی ثالث کے کردار کے طورپر نہیں ہے، اسرائیل خطے میں ایک ریاست ہے اور یہ ہم سب سمجھتے ہیں جب کہ دنیا بھی اس حقیقت سے آشنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وقت ہے کہ اسرائیل کے ساتھ دیگر ریاستوں کی طرح پیش آیا جائے۔


متعلقہ خبریں