سندھ میں حالات خراب ہیں، گورنر راج لگایا جائے ، اپوزیشن رہنما فردوس شمیم نقوی

قومی آواز :کراچی،
کینیڈین نیوز20 مئی ، 2020،
سندھ کے اپوزیشن رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ سندھ کے حالات خراب ہیں اور صدر پاکستان کے پاس اختیارہے کہ وہ سندھ میں گورنر راج نافذ کر دیں۔وہ منگل کو اسمبلی ہال کے باہر اخباری نمائندوں سے بات چیت کر رہے تھے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کو صحت کے شعبے میں اربوں روپے دئیے گئے مگر حکومت کی جانب سے جواب نہیں دیا گیا کہ وہ پیسہ کہاں گیا۔انہوں نے وفاق اور چیف جسٹس سے سندھ میں ریمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔


متعلقہ خبریں