سوشل میڈیا سائیٹ فیس بک نے آسٹریلوی میڈیا کی خبروں پر پابندی عائد کر دی

قومی آواز ،
کینیڈین نیوز18،فروری، 2021،
عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق آسٹریلوی حکومت نے ایک قانون متعارف کرایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلوی میڈیا اور ویب سائیٹ پر چلنے والی خبریں فیس بک پر آن لائن کرنے پر فیس بک کو ان اداروں کو ادائیگی کرنی ہو گی۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ اس قانون کے بنتے ہی سوشل میڈیا سائیٹ فیس بک نے فوری طور پر آسٹریلوی میڈیا کی خبریں نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔آسٹریلیا نے فیس بک کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے طاقت کا بے جا اور غلط استعمال قرار دیا ہے۔


متعلقہ خبریں