سوشل میڈیا پر دھمکی دینے والے ہوجائیں ہوشیار ۔۔

روم(نیوز ایجنسیاں) اٹلی کی عدالت نے ایک پاکستانی اور ایک تیونسی شہری کو سوشل میڈیا پر اٹلی میں حملے کے حوالے سے دھمکی دینے پر 6 سال قید کی سزا سنادی ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پروسیکیوٹر کی جانب سے ملزمان کو زیادہ سے زیادہ سزا دینے کی درخواست پر جج نے فیصلہ سنایا کہ 27 سالہ پاکستانی محمد وقاص اور 35 سالہ تیونسی لاسعد بریکی کو سزا مکمل کیے جانے کے بعد ملک سے بدر کردیا جائے گا۔دونوں ملزمان کو جولائی 2015 کو شمالی اٹلی کے علاقے بریشیا سے ٹوئٹر اکانٹ پر دھمکی آمیز پیغام دینے پر گرفتار کیا گیا تھا، جس میں اٹلی کے تاریخی مقامات پر حملوں کی دھمکی دی گئی تھی۔پیغام اٹیلین، فرانسیسی اور عربی زبانوں میں تھا، جس کے ساتھ ان مقامات کی تصاویر بھی منسلک تھیں۔دھمکی آمیز پیغام میں کہا گیا تھا کہ ہم تمہاری سٹرکوں پر ہیں ہم ہر جگہ ہیں، ہم نے اپنے اہداف کی نشاندہی کردی ہے اور درست گھڑی کا انتظار ہے۔پروسیکیوٹر کی جانب سے واقعے کی تفتیش کے حوالے سے زور دینے کے باوجود عدالت نے کہا کہ ان کی گرفتاری کے وقت ایسے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں کہ انھوں نے حملے کیلئے تیاری کا آغاز کردیا تھا، جو ان کے پیغام کے خلاف ہے۔تاہم ان دونوں ملزمان پر انٹرنیٹ سے ایسی چیزیں ڈان لوڈ کرنے کا الزام بھی ہے، جس میں گھر میں موجود اشیا سے دھماکا خیز مواد بنانے اور دیگر اسلحہ کے استعمال کی تفصیلات موجود تھیں۔


متعلقہ خبریں