سوشل میڈیا پر مفت مال ملنے کی اطلاع،شہری شاپنگ مال پر ٹوٹ پڑے، پولیس کی دوڑیں

قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز،3جنوری ، 2020،
ٹورنٹو پولیس کو اس وقت شدید پریشانی اور دقت کا سامنا کرنا پڑا جب جمعرا ت کو کسی ستم ظریف نے سوشل میڈیا پر یہ خبر چلا دی کہ ایک مقامی شاپنگ ما ل پر سامان مفت تقسیم کیا جا رہا ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔سوشل میڈیا پر یہ خبر پھیلنے کے بعد مفت خوروں کی بڑی تعداد نے شاپنگ مال پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں امن و امان کی صورتحال پیدا ہو گئی۔ مال کی انتظامیہ نے پولیس سے رجوع کیا جس نے بڑی مشکل سے ہجوم کو کنٹرول کر کے سمجھا بجھا کر واپس کیا۔


متعلقہ خبریں