سٹی کونسلر اینا بیلاﺅ ساﺅ تھ ٹورنٹو کی ڈپٹی مئیر منتخب ، جان ٹوری کی مبارکباد

قومی آواز: ٹورنٹو

 اکتوبر ، 2017,07
سٹی کونسلر اینا بیلاﺅ کو ساﺅتھ ٹورنٹو کے لئے ڈپٹی مئیر منتخب کر لیا گیا ہے۔اس بات کا اعلان جمعہ کو دنداس اسٹریٹ پر مئیر جان ٹوری نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ جان ٹوری نے کہا کہ بیلاﺅ بہت ہی اچھی بولنے والی ہیں اور انہوں نے ٹورنٹو کی سب سے زیادہ خدمت ہاﺅسنگ کے میدان میں کی ہے اور بہت سے مسائل کو حل کیا ہے۔اس موقع پر جان ٹوری نے کونسلر پام مکیونیل کو یارک ڈسٹرکٹ کے لئے ڈپٹی مئیر مقرر کر نے کا اعلان بھی کیا۔ میکونیل نے جان ٹوری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ اس عہدے پر آنے کے بعد اب پہلے سے زیادہ شہر کی خدمت کرنے کے قابل ہو گئے ہیں اور وہ اپنے فرائض پوری لگن سے انجام دیں گے۔۔