سیالکوٹ واقعےکو روکنے کی کوشش کرنے والے ہیرو کو تمغہ شجاعت دینگے،عمران خان

 

قومی آواز

قومی نیو ز ، 6دسمبر ،2021

وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ سیالکوٹ واقعہ میں سری لنکن شہری کی جان بچانے کے لیے اپنی جان داو¿ پر لگانے والے پاکستانی شہری ملک عدنان کو تمغہ شجاعت سے نوازا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ واضح رہے کہ ملک عدنان اسی کمپنی میں پروڈکشن منیجر ہیں جہاں سری لنکن شہری پریانتھا منیجر کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک عدنان نے ہجوم سے منیجر کو بچانے کے لئے اپنی پوری کوشش کی مگر وہ اس میں کامیاب نہیں ہو سکے تاہم ان کی بہادری اور شجاعت کے لئے حکومت انہیں تمغہ شجاعت دے گی۔


متعلقہ خبریں