سیریز میں شاندار کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں،جیت کا کریڈٹ تمام کھلاڑیوں کو جاتا ہے:سرفراز احمد

قومی آواز ۔ دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)سیریز کے قاتح کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ سیریز میں شاندار کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں،میچ کو آسان نہیں لیا،جیت کا کریڈٹ تمام کھلاڑیوں کو جاتا ہے۔
سیریز کے قاتح کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ سیریز میں شاندار کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں،پریشر کے باوجود تمام کھلاڑیوں نے اچھا کھیلا ہے،اس میچ کو آسان نہیں لیا،کوچنگ سٹاف کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے خوب رہنمائی کی ہے،جیت کا کریڈٹ تمام کھلاڑیوں کو جاتا ہے،دو تبدیلیوں کے ہدف جیت ہی تھا۔
مین آف دی سیریز کا ایوارڈ عماد وسیم نے حاصل کرلیا ہے،آج کے میچ کے مرد میدان بھی عماد وسیم ہی رہے،انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے آپ کو مستقبل میں آل راﺅنڈر دیکھ رہا ہوں،میں بلے باز کو دیکھ گیند پھینکتا ہوں۔