سیف اور کرینہ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

مانیٹرنگ ڈیسک
معروف بالی وڈ اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور عرف بیبو کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ بیٹے کی پیدائش کے بعد سیف علی خان اور کرینہ کپور کے مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ اس موقع پر والدین کی جانب سے پیغام میں کہا گیا ہے کہ ہم آج 20 دسمبر 2016ء کو اپنے بیٹے تیمور علی خان پٹودی کی پیدائش کی خبر دیتے ہوئے انتہائی خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے مداحوں کو کرسمس اور نیو ایئر کی مبارکباد دی اور نیک تمنائوں کا اظہار کرنے والوں کے علاوہ میڈیا کا شکریہ بھی ادا کیا۔


متعلقہ خبریں