سینیٹ الیکشن کا بڑا اپ سیٹ،پی ڈی ایم کے یوسف رضا گیلانی نے عبد الحفیظ شیخ کو ہرا دیا

قومی آواز :
قومی نیوز،3مارچ ، 2021،
سینیٹ الیکشن میں آج ایک بڑا اپ سیٹ دیکھنے میں آیا جب اسلام آباد کی جنرل نشست پر پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی نے حکومتی امیدوار عبد الحفیظ شیخ کو شکست دے دی۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ یوسف رضا گیلانی کو ایک سو انہتر ووٹ ملے جبکہ حکومتی امیدوار عبد الحفیظ شیخ کو ایک سو چونسٹھ ووٹ ملے ۔سات ووٹ مسترد کر دئیے گئے۔ کہا جا رہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی نے حکومت اتحاد کے بھی دس ووٹ حاصل کئے ہیں۔


متعلقہ خبریں