سینیٹ الیکشن کے نتائج الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کریں گے، پی ڈی ایم کا اعلان

 

قومی آواز :
قومی نیوز،13مارچ ، 2021،
اپوزیشن جماعتوں کے الائنس پی ڈی ایم نے اعلان کیا ہے کہ وہ سینیٹ چئیر مین کے لئے ہونے والے حالیہ الیکشن کے نتائج کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کریں گے۔اپوزیشن رہنماﺅں کا کہنا ہے کہ حکومت نے یوسف رضا گیلانی کے حق میں ڈالے گئے سات ووٹوں کو غیر قانونی طور پر مسترد قرار دے کر اپنے امیدوار کی جیت کا راستہ ہموار کیا ۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔رہنماﺅں نے کہا کہ امیدوار کے خانے میں کسی بھی جگہ مہر لگانا دراصل امیدوار کے حق میں ووٹ ڈالنا ہی ہے جسے حکومت تسلیم نہیں کر رہی ۔رہنماﺅں نے نتائج تسلیم نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ الیکشن ٹریبونل میں اس کے خلاف اپیل کریں گے۔


متعلقہ خبریں