شاہد آفریدی کا بین الا اقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

February 21, 2017

قومی آواز ۔شارجہ ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بین الا اقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔شارجہ میں پریس کانفرنس میں کہا کرکٹ کوخداحافظ کہہ چکا،صرف چاہنے والوں کیلئےکھیل رہاہوں۔

شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ پی ایس ایل کا فائنل پاکستان میں ہی ہونا چاہیے۔ لاہور میں ممکن نہ ہوا تو کراچی اور پنڈی کے آپشنز موجود ہیں۔غیرملکی کرکٹرنہیں آتےتومقامی کھلاڑیوں کےساتھ ہی کھیلیں۔امیدہےپاکستان کرکٹ بورڈ اس معاملےپراچھافیصلہ کرےگا۔

پریس کانفرنس میں آفریدی کا کہنا تھا کہ اس وقت ان کے لیے ان کی فاونڈیشن اہم ہے،تاہم غیر ملکی کھلاڑیوں سے درخواست کرونگا جہاں اتنی سپورٹ کی پاکستان آکر ایک میچ کے لیے بھی سپورٹ کریں۔