شاہین شاہ آفریدی کی تباہ کن بولنگ، کئی ریکارڈز توڑ ڈالے

 

قومی آواز،
اسپورٹس نیو ز 26اگست،2021
نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں تباہ کن بولنگ کر کے کئی ریکارڈ توڑ ڈالے اور کئی نئے ریکارڈ قائم کئے۔ وہ پاکستان کے دوسرے لیفٹ آرم فاسٹ بولر ہیں جنہوں نے ایک ٹیسٹ میں 10 سے زائد وکٹیں لیں۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ ان سے قبل یہ کارنامہ وسیم اکرم پانچ مرتبہ انجام دے چکے ہیں۔ شاہین آفریدی نے موجودہ سیریز میں 18 وکٹیں حاصل کیں یہ کسی بھی پاکستانی فاسٹ بولر کے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں سب سے زیادہ شکار ہیں۔ ان سے قبل محمد عباس 2018 میں آسٹریلیا اور محمد آصف سری لنکا کے خلاف دو میچز کی سیریز میں سترہ سترہ کھلاڑیوں کو آؤٹ کر چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں