شاہ سلمان امریکا کی حمایت کے بغیر 2 ہفتے بھی اقتدار میں نہیں رہ سکتے: ٹرمپ

بدھ03 اکتوبر 2018
قومی آواز. واشنگٹن

ہم سعودی عرب کی حفاظت کر رہے ہیں اور سعودی فوج کے لیے اسے ہمیں ادائیگی کرنی ہوگی، امریکی صدر کا ریلی سے خطاب۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو بتادیا کہ امریکی فوج کی پشت پناہی کے بغیر وہ 2 ہفتے بھی اقتدار میں نہیں رہ سکتے۔

یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں۔

ریاست مسیسپی کے شہر ساؤتھ ہیون میں ایک ریلی سے خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم سعودی عرب کی حفاظت کر رہے ہیں اور سعودی فوج کے لیے اسے ہمیں ادائیگی کرنی ہوگی۔

امریکی صدر نے یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے شاہ سلمان سے یہ بات کب کہی تاہم ڈونلڈ ٹرمپ عوام کو مختلف انداز

سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز شاہ سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس کے دوران دونوں رہنماؤں میں تیل کی منڈیوں میں استحکام کے لیے تیل کی فراہمی کی کوششوں اور عالمی اقتصادی ترقی کے معاملات پر بات چیت ہوئی۔

یاد رہے کہ سعودی عرب امریکا کا اتحادی ملک ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ سال بطور امریکی صدر غیرملکی دوروں کا آغاز سعودی عرب سے کیا تھا جہاں انہوں نے شاہ سلمان سے ملاقات کی تھی۔
۔۔۔۔


متعلقہ خبریں